ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات:اے بی وی پی کارکنان نے پروفیسر کے منھ پر سیاہی پوتی، 5 گرفتار

گجرات:اے بی وی پی کارکنان نے پروفیسر کے منھ پر سیاہی پوتی، 5 گرفتار

Thu, 28 Jun 2018 12:20:24    S.O. News Service

سورت،28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گجرات کے کَچھ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے ساتھ اے بی وی پی کارکنان کے ذریعہ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے پیش نظر یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ میں ناراضگی کا عالم ہے۔ اس معاملے میں پولس نے ایف آئی آر درج کر کے فوری کارروائی شروع کر دی ہے اور پانچ اے بی وی پی کارکنان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کا یہ معاملہ 26 جون کو پیش آیا تھا جب سینیٹ انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اے بی وی پی کارکنان نے ان کے چہرے پر سیاہی پوت دی اور اس کے بعد ان کا جلوس بھی نکالا گیا تھا۔اس واقعہ کے بعد سے یونیورسٹی میں ماحول کشیدہ ہے۔ اے بی وی پی کارکنان کی حرکت سے یونیورسٹی کے اساتذہ میں سخت ناراضگی ہے اور وہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تو وہ اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ اس سلسلے میں کچھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سی بی جڈیجہ نے اپنا رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی میں موجود کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔


Share: